Categories
Breaking news

ہمارے کچھ ساتھی وزیر اعظم سے ملنے جا رہے ہیں، جلیل شرقپوری

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ ہمارے کچھ ساتھی وزیر اعظم عمران خان سے ملنے جا رہے ہیں، میں نے ملنے سے معذرت کر لی ہے۔

جیو نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں پہلے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے، ہم خیال دوستوں سے مشاورت کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا مرحلہ آئے گا تو پھر دیکھیں گے، وہ بہتر امیدوار ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔

جلیل شرقپوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بنے تو پنجاب کا سیاسی ماحول بہتر ہو سکتا ہے۔

پرویز الہٰی وزیرِ اعلیٰ، ترین گروپ کا آج غیر رسمی اجلاس طلب

پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے معاملے پر ترین گروپ نے مشاورت کے لیے آج غیر رسمی اجلاس بلا لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا اور ان کی جگہ چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.