Categories
Breaking news

ہمارے کارکن جَلد کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، شفقت محمود

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو ہونے والے تشدد پر کمیٹی بنائی گئی تھی جس پر پہلی میٹنگ آج ہوئی ہے، ہمارے کارکن ہمیں پیغام بھیج رہے ہیں کہ جلد کارروائی کریں۔

شفقت محمود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 25 مئی کو ہونے والے تشدد پر کمیٹی بنانے کا مقصد 25 مئی کو پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لینا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ 25 مئی کو ہونے والے مقدمے ختم کیے جائیں۔

لانگ مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے 3 اہلکار شہید، 100 زخمی ہوئے

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے پولیس کی 11 گاڑیوں کونقصان پہنچایا ۔

شفقت محمود نے کہا ہے کہ جن سرکاری ملازمین نے اختیارات سے تجاوز کیا ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، عام آدمی کے گھر گھس جانا اور مارپیٹ کرنا غیرقانونی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 25 مئی کو ہونے والے تشدد پر کمیٹی منگل کو دوبارہ اجلاس کرے گی، فیصل شہید کو پل سے نیچے پھینک دیا گیا تھا، ہمارے پاس تمام فوٹیجز اور ریکارڈ موجود ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ رواں سال 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا تھا۔

لانگ مارچ کے دوران، پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *