Categories
Breaking news

ہمارے پاس ریلوے پٹری ٹھیک کرنے کی ٹیکنالوجی نہیں: وزیرِ ریلوے اعظم سواتی

ہمارے پاس ریلوے ٹریک ٹھیک کرنے کی ٹیکنالوجی نہیں: وزیرِ ریلوے اعظم سواتی

وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ریلوے پٹری کو ٹھیک کرنے کے لیے ٹیکنالوجی نہیں ہے۔

لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ٹریک کی مکمل بحالی تک میں گراؤنڈ پر موجود رہا۔

وزیرِ ریلوے آج اہم اعلانات کریں گے

دو روز قبل گھوٹکی کے شہر ڈہرکی میں ہونے والے ٹرین حادثے کے حوالے سے وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی کی جانب سے آج اہم اعلانات متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے میں 63 افراد شہید ہوئے، جبکہ حادثے کے 20 زخمی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ٹرین حادثے میں کُل 107 افراد زخمی ہوئے۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو 15 لاکھ روپے جبکہ اس حادثے کے زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

گھوٹکی: ٹرین حادثے میں ہلاکتیں 65 ہوگئیں

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 65 ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ سکھر کے قریب ریلوے ٹریک کمزور ہے، تاہم ابتدائی تحقیقات میں ٹریک کی خرابی نظر نہیں آئی۔

وزیرِ ریلوے اعظم خان سواتی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی جگہ پر 8 میل کا ٹریک ٹھیک تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *