Categories
Breaking news

ہمارے پاس اضافی بجلی پورا سال ہوتی ہے، حماد اظہر

گزشتہ48 گھنٹوں کے دوران بجلی کا اوسط شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ رہا،حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ48 گھنٹوں کے دوران بجلی کا اوسط شارٹ فال ایک ہزار میگا واٹ رہا۔

انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ ہرگز بجلی کی قلت نہیں ہے، ضرورت سے زیادہ بجلی ہے، ہمارے پاس اضافی بجلی پورا سال ہوتی ہے۔

حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ شارٹ فال بڑے پن بجلی پاور پلانٹ کی بحالی اور کچھ تھرمل پاور پلانٹس کی بندش کے باعث آیا۔

نیپرا نے ملک میں بجلی کی بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوزکو آئندہ جمعہ کو طلب کر لیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ تربیلا سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی آئندہ چار سے 6 روز میں واپس نیشنل گرڈ میں آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم میں آج رات تک متبادل ذرائع سے 1100میگاواٹ شامل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ ہرگز بجلی کی قلت نہیں ہے، ضرورت سے زیادہ بجلی ہے، ہمارے پاس اضافی بجلی پورا سال ہوتی ہے، پورا سال ہم ہزاروں میگاواٹ اضافی بجلی استعمال نہیں کرتے۔

انہوں نے پرانے معاہدوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں کے باعث استعمال نہ کی جانے والی بجلی کی بھی مکمل رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔

حماد اظہر نے امید ظاہر کی کہ ایک سے دو روز میں بجلی سسٹم کے ٹیکنیکل مسائل پر قابو پالیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *