
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈالرز نے ان کو غلام بنا دیا ہے، ہمارے اوپر بیٹھے غلام ڈرتے ہیں۔
بذریعہ ویڈیو لنک عمران خان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تک کسی کے آگے نہیں جھکا، آزاد انسان ہوں، کسی کی غلامی قبول نہیں کرتا، چاہتا ہوں میری قوم بھی اپنے آپ کو آزاد کر لے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی غلطیوں کا خود جائزہ لینا چاہیے، کوئی بھی انسان اچانک اوپر نہیں جاتا، جب انسان ہار مان لے تب ہار جاتا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ آزاد ذہن آزاد فیصلے کرتے ہیں، آزاد ذہنوں کی پرواز اونچی ہوتی ہے، غلام ذہن کبھی اونچے نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ کسی اور جنگ میں شریک ہو کر اپنے 80 ہزار لوگوں کی قربانی دی گئی، چوروں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ پیسہ چوری کر کے باہر بھیجتے ہیں، اربوں کے گھروں میں رہ رہے ہیں اور باہر جا کر ملک کے لیے پیسہ مانگتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جو ملک آزاد ہوئے ہیں انہوں نے قربانیاں دی ہیں، تباہی کا راستہ آسان لگتا ہے، محنت کریں گے نہیں ، ملک چلانے کے لیے امداد لے لیں گے، یہ تباہی کا راستہ ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ مشکلوں سے نکل کر قوم بنتی ہے، ہمیں وہ پاکستان بنانا ہے جو اپنے پیر پر کھڑا ہو، آزادی اور خوش حالی ایک چیز پر منحصر ہے جو انصاف ہے۔
بھتے سے پریشان تاجروں کے عمران خان، کور کمانڈر پشاور کو خط
بھتے کی کالز اور گھروں پر دستی بم حملوں سے پریشان پشاور کے تاجروں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ جانوروں کے معاشرے میں طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے، جنگل کے قانون میں طاقت ور کمزور پر ظلم کرتا ہے، انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ جتنا معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، وہ اتنا اوپر جاتا ہے، سندھ میں کسانوں پر جیسا ظلم ہوتا ہے دنیا میں کہیں ایسا ظلم نہیں دیکھا، وہاں ایسی غربت ہے کہ دنیا میں کہیں نہیں دیکھی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انصاف قائم کرنے کے بعد ہی خوش حالی آتی ہے، جو معاشرے خوش حال ہیں سب سے زیادہ انصاف وہیں ہوتا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
آصف زرداری اور تاجک صدر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔
-
افغان فورسز کی سرحد پر پھر گولہ باری، متعدد پاکستانی شہری زخمی
پاک افغان سرحد پر افغان فورسز نے پاکستانی آبادی پر پھر گولہ باری کی ہے، جس کے بعد شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
-
توشہ خانہ کیس سماعت کیلئے مقرر، عمران خان ذاتی حیثیت میں طلب
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
-
صدر عارف علوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ملاقات
صدرِ مملکت عارف علوی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے جس میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی موجود ہیں۔
-
پنجاب و خیبر پختونخوا حکومتوں کو پولیس آرڈر 2002ء پر عملدرآمد کا حکم
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختون خوا حکومتوں کو پولیس آرڈر 2002ء پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔
-
عمران خان صحتیاب، دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو گئے
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان ایک بار پھر اپنے پاوؤں پر کھڑے ہو گئے ہیں۔
-
بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کو چیلنج کردیا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آواز اٹھا دی۔
-
پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ ایک بار پھر نافذ
قومی ایرلائن پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا ، لازمی سروس ایکٹ 6 ماہ کے لیے نافذ کیا جائے گا۔
-
مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں: فواد چوہدری
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں، کسی ممبر کو تنخواہ نہیں مل رہی۔
-
پرویز الہٰی کی رائے ہے اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور کچھ دیگر کی رائے ہے کہ اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔
-
عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل کر لی۔
-
عمران خان کی ہدایت پر تونسہ کو ضلع بنانے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے تونسہ کو ضلع بنانے کے لیے پنجاب حکومت کو ہدایت کر دی۔
-
اعظم سواتی کیخلاف سندھ میں درج تمام مقدمات ختم
سندھ بھر میں پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات ختم کر دیے گئے۔
-
عمران خان کے کہنے پر اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی: وزیرِ اعلیٰ سندھ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی۔
-
عظمیٰ بخاری نے یوٹیوب چینل بنا لیا
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔
-
مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔