Categories
Breaking news

ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Advertisement

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور بلوچستان کے کچھ اضلاع سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش لانے والا یہ سلسلہ پیر تک ملک کے بالائی علاقوں پر رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ سے پیر تک گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جمعہ سے اتوار تک چترال اور ملاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

برف باری اور بارش کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے، درجنوں مکان تباہ، مزید 20 افراد ہلاک، افغانستان سمیت کئی ملکوں میں شدید برف باری

کراچی، اسلام آباد،لاہور، مظفر آباد ،گلگت…

اسی طرح جمعہ سے اتوار تک بونیر، کوہستان، مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، پشاور میں جمعہ سے اتوار تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوہاٹ، وزیرستان، کرم ایجنسی اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اسی طرح بھکر، لیہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے پیر اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں برف باری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، حکومتی ترجمان

بلوچستان میں حالیہ شدید برف باری سے 30 سالہ ریکارڈ…

جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد میں ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان سے متعلق محکمہ موسمیات نے صوبے کے بھی مختلف علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی ہے اور بتایا کہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جمعہ سے ہفتہ قلعہ عبد اللّٰہ میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو مری اور گلیات کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *