Categories
Breaking news

ہسپانوی ویکسی نیشن مہم: ایک دوسرا بڑا سنگ میل عبور، جون کے پہلے ہفتے میں کتنے ملین افراد کو ویکسین لگائی گئی؟ جانئے تفصیلات

میڈرڈ (محمد نبی) اسپین کی کورونا کے خلاف ویکسی نیشن مہم آئے روز تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ جون کے پہلے ہفتے میں 10 ملین افراد کو ویکسین لگا کر ایک بڑا ہدف حاصل کر لیا گیا۔ قطع نظر مختلف صوبوں میں ویکسین نیشن عمل کے، مجموعی طور پر اسپین میں ویکسی نیشن مہم میں تیزی آئی ہے۔ گزشتہ ہفتے 5.1 ملین ڈوزز اسپین پہنچیں۔ یہ دسمبر سے لے کر اب تک کی سب سے بڑی کھیپ تھی۔ ان ڈوزز میں سے 3.1 ملین کا انتظام ہو چکا ہے۔

بلاشبہ جمعہ کے روز 10 ملین ویکسینز لگا کر اسپین کی مرکزی حکومت کے دوسرے بڑے متعین ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پہلا ہدف مئی کے پہلے ہفتے میں 5 ملین افراد کو مکمل خوراکیں دے کر نہ صرف حاصل کیا گیا بلکہ ہدف کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ خیال رہے کہ وبا کے آغاز سے اب تک 30 ملین شاٹس کا انتظام ہو چکا ہے۔ اب تک تقریبا 42 فیصد آبادی ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لے چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *