Categories
Breaking news

ہسپانوی وزیراعظم اور کاتالان صدر 29 جون کو ملاقات کریں گے یا نہیں؟

بارسلونا ( محمد نبی) ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز اورکاتالان صدر پیرا آراگونس نے اعلان کیا تھا کہ وہ باہمی گفت و شنید کے تسلسل کی پہلی ملاقات ہسپانوی سیاست دان کے رہائش مونکلوا میں کریں گے۔ یہ ملاقات 29 جون شام 5 بجے طے پائی ہے۔ ہسپانوی حکومت کے مطابق اس ملاقات کو ایک نقطہء آغاز ہونا چاہئے جہاں سے مزید بات چیت کی شروعات ہوگی اور مل کر کاتالان مسئلے کا کوئی ممکنہ حل نکالا جائے گا۔ ملاقات کے ایجنڈے میں اب 9 قیدی رہنماؤں کی معافی اور رہائی کا نکتہ شامل نہیں ہوگا کیوں کہ انہیں منگل کے روز معافی مل گئی تھی اور رہائی پا کر جیل سے نکل چکے ہیں۔

میڈرڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پیدرو سانچیز کاتالونیا کے سب سے ضروری اور اہم مسائل پر اسی طرح بات چیت کرنا چاہتا ہے جس طرح حالیہ اندلس کے صدر جوان مینوئل بونیلا (Juan Manuel Moreno Bonilla) ک ساتھ ہوئی تھی۔ 9 جولائی کو صدر سانچیز کی ایک اور ملاقات میڈرڈ کمیونیٹی کے صدر اسابیل دیاز آیوسو (Isabel Díaz Ayuso) کے ساتھ طے پائی ہے۔

تاہم آراگونس کی خواہشات بڑی مختلف نوعیت کی ہیں۔ وہ آزادی کے ریفرنڈم کے لیے سوشلسٹ کابینہ کو آمادہ کرنا چاہتا ہے۔ اسی طرح ان کے ایجنڈے میں ایک عام معافی کا قانون تشکیل دینا بھی شامل ہے جس سے جلاوطن سیاست دانوں کے لئے واپسی کی راہ ہموار ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *