Categories
Breaking news

ہسپانوی ماہرین فلکیات نے ‘ملکی وے’ کا ایک نیا خطہ دریافت کرلیا

Advertisement

میڈرڈ(محمد نبی) اسپین کی ‘ایسٹرو بیالوجی سینٹر’ سے تعلق رکھنے والی ریسرچ ٹیم نے گیلیکسی ‘ملکی وے’ میں موجود ‘سیفئس سپر’ (Cepheus spur) کا سُراغ لگایا ہے۔ ستاروں سے مل کر بنا یہ وزنی جسامت کہکشاں ملکی وے میں ایک ‘بریج’ یا پل کی صورت میں پایا جاتا ہے۔ اب تک دریافت کئے جانے والے میپس میں ستاروں کا خاص ترتیب سے بنا یہ جمگھٹ ملکی وے کا سب سے واضح نقشہ پیش کرتا ہے۔ ‘سیفئس سپر’ نیلے ستاروں سے مل کر بنا ہے۔ یہ سورج سے بھی زیادہ حدت رکھتے ہیں۔ اب تک ستاروں کا یہ جمگھٹ نظروں سے اوجھل رہا تھا۔
سائنس دانوں کے مطابق ضخیم جسامت کا یہ دریافت شدہ پل نما مادہ سورج سے 3 گنا بڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حجم میں بڑا ہونے اور حدت زیادہ ہونے کے ناطے اس کا رنگ نیلا نظر آتا ہے۔ سائنس دانوں نے اس کو ملکی وے کہکشان میں ‘جسیم ستاروں کا پُل’ قرار دیا ہے۔ سائنس دانوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور وہ اس دریافت کو سائنس کی دنیا بالخصوص فلکیات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *