Categories
Breaking news

ہسپانوی ایتھلیٹ نے ‘اسپورٹس مین شپ’ کی اعلیٰ مثال قائم کردی

Advertisement
Advertisement

بارسلونا: اسپینش ایتھلیٹ ڈیگو مینڈریڈا نے دوڑ کے مقابلے میں ایسا ناقابل فراموش اقدام اٹھایا جس پر ان کے مداح داد دیے بغیر نہ رہے اور سوشل میڈیا پر بھی کھلاڑی کے خوب چرچے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری کھیلوں کے مقابلے ‘سینٹنڈر ٹرائٹھلون 2020’ میں ہسپانوی ایتھلیٹ ڈیگو مینڈریڈا نے تھرڈ پوزیشن اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے بجائے اپنے حریف کو موقع فراہم کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دوڑ کے مقابلے میں برطانوی ایتھلیٹ جیمز ٹیگل اسپینش کھلاڑی کو سخت ٹکر دے رہے تھے لیکن جوں ہی ریس ٹریک کی اختتامی لکیر آئی وہ لڑ کھڑا گئے اور غلطی سے تماشائیوں کی طرف مڑ گئے۔
اس صورت حال کے باعث جیمز ٹیگل کا تسلسل ٹوٹ گیا اور ڈیگو مینڈریڈا ان سے آگے بڑھ گئے، لیکن اس دوران ہسپانوی کھلاڑی نے اسپورٹس مین شپ کی اعلیٰ مثال قائم کی اور ٹریک کی اختتامی لکیر پر آکر رک گئے، ڈیگو نے خود تیسری پوزیشن اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے بجائے حریف کو موقع دے دیا۔اس منفرد اقدام پر ‘سینٹنڈر ٹرائٹھلون 2020’ انتظامیہ نے ڈیگو مینڈریڈا کو بھی اعزازی تیسری پوزیشن، کانسی کا تمغہ اور انعامی رقم بھی دی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *