
امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہزار دن میں کچھ نہ کرنے کا اعتراف ناکامی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پیسوں والی ویڈیو میں جس نے پیسے لیے اُن کے چہرے سامنے آگئے، جس نے رشوت کے پیسے جمع کرکے خریداری کروائی اُن کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اُس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اسپیکر ہاؤس میں پیسوں کا لین دین ہوا تو اُس میں دو لوگ شامل نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ لین دین اور کرپشن میں پورا ٹبر چور ہے، حکومت روز عوام کو مہنگائی کا کرنٹ لگاتی ہے اور عوام کی چیخیں نکلتی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ تبدیلی کے لیے 5 سال کم ہیں جبکہ پہلے عمران خان نے تبدیلی کے لیے 100 دن اور پھر 6 ماہ کہے تھے۔
Table of Contents
x
Advertisement
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے ایک ہزاردن گزر گئے اس دورانیے میں کچھ نہ کرنے کا اعتراف ہی ناکامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں کیلئے دعا ہی کر سکتے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
یہ الیکشن نہیں، ووٹ چوروں کے خلاف جاری جنگ ہے، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ خواجہ آصف کو نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑنے کی سزا مل رہی ہے، خواجہ آصف نے جو ایوان میں کہا تھا وہ آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے۔
-
لاہور میں طالب علم منتیں کرتا رہا مگر اسے امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا گیا
طالب علم سیکیورٹی گارڈ کے سامنے زمین پر بیٹھ کر سینٹرمیں داخل ہونے کی اجازت مانگتا رہا۔
-
صارفین سے بجلی کی آدھی قیمت لے رہے ہیں، فواد چوہدری کا انکشاف
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ رائے شماری سے حکومت کے نہیں صرف اپوزیشن کے پرندے اڑیں گے۔
-
عظمیٰ بخاری کنٹینر کی سیڑھیوں سے اترتے ہوئے گرگئیں
ضلعی جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
-
ویڈیو اسکینڈل معاملے کی ہر سطح پر تحقیقات کا فیصلہ
کمیٹی چھان بین کرے گی کہ ووٹوں کی خریداری کا فائدہ کس نے اٹھایا، ایم پی ایز کے ووٹوں کی خریداری کےلیے رقم کس نے مہیا کی۔
-
اراکین اسمبلی بھاگ رہے ہیں، اسی لیے عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ یاد آگئی، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کی حمایت نہیں کرتی، اِن کا دہرا معیاربے نقاب کرنا چاہتے ہیں۔
-
الیکشن کمیشن پی ٹی آئی حکومت کا سہولت کار بن گیا، شازیہ مری
شازیہ مری نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو انکار کرکے پی ٹی آئی کے کہنے پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت بڑھایا۔
-
عثمان بزدار نے ٹی ڈی سی پی چولستان ڈیزرٹ ریزارٹ کا افتتاح کردیا
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات سیکریٹریز مکمل با اختیار ہیں۔
-
وزیرِ اعظم فنڈز کیس، رجسٹرار سے فیصلے کی کاپی طلب
سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے ارکانِ اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سے فیصلے کی کاپی طلب کر لی۔
-
پی ٹی آئی کا سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کا اعلان
حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ انتخابات میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔
-
2016 سے واجبات کا مسئلہ التوا کا شکار ہے، ناصر حسین شاہ
وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ 2016 سے واجبات کا مسئلہ التوا کا شکار ہے جبکہ پیپلزپارٹی ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
-
سینیٹ الیکشن :PDM کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کاغذات جمع کرادیئے
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سینیٹ الیکشن میں متفقہ امیدواریوسف رضا گیلانی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے نون لیگ کے شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔
-
کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھا، یوسف رضا گیلانی
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سینیٹ الیکشن میں متفقہ امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھا، لوگ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے۔
-
حج کورونا ایس او پیز کے تحت ہوا تو تیار ہیں، نور الحق قادری
وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کہتے ہیں کہ حج کورونا ایس او پیز کے تحت ہوا تو تیار ہیں، حجاج کرام کی ویکسین کریں گے۔
-
اسلام آباد: وکلاء نے ڈی چوک بلاک کر دیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ کی جانب سے وکلاء کے چیمبر گرانے پر وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی چوک بلاک کر دیا۔
-
پاکستان:1 دن میں ساڑھے 5 ہزار کورونا وائرس کے مریض شفایاب
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 262 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 5 ہزار 536 مریض شفایاب ہو گئے۔