Categories
Breaking news

ہر آدمی بیٹا چاہتا ہے لیکن ہر آدمی کو بیٹی کی ضرورت ہوتی ہے، ڈوین جانسن

Advertisement

مشہور امریکی اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں جس کا اظہار وہ کئی بار کر چکے ہیں۔ڈوین جانسن نے اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کا بہت ہی محبت کے ساتھ ہاتھ پکڑ کر کہیں جا رہے ہیں اور اس سے باتیں کر رہے ہیں۔ڈوین جانسن نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ہر آدمی بیٹا چاہتا ہے لیکن ہر آدمی کو بیٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ میری بیٹی کبھی بھی میرے بڑے ڈائناسور جیسے ہاتھوں کو تھامتے ہوئے نہیں تھکتی۔ڈوین جانسن کی پوسٹ اور پیغام کو ان کے اکاؤنٹ پر 5 ملین سے زائد بار لائک کیا گیا جبکہ ہزاروں لوگوں نے کمنٹس بھی کئے

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *