
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولیس آرڈر پر عمل نہ ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہر ادارے نے ریئل اسٹیٹ کا بزنس کھولا ہوا ہے۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ کس طرح قبضے ہوتے ہیں اور کس طرح لوگوں کو اٹھاتے ہیں، پٹواری اور ایس ایچ او کی مرضی کے بغیر قبضہ ہو ہی نہیں سکتا، آپ کورٹ کو تجویز دے دیں کہ عدالت کیا کرے؟
انہوں نے کہا کہ اداروں نے اپنے نام سے سوسائٹیاں بنائی ہوئی ہیں، وزارتِ داخلہ کی بھی سوسائٹی ہے، اس سے بڑا مفادات کا ٹکراؤ اور کیا ہو سکتا ہے؟ 2015ء کے پولیس آرڈر پر عمل نہیں کیا جا رہا، عدالت نے بڑی مشکل سے کچہری شفٹ کرنے کی کوشش کی، وزیرِ اعظم کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے فیصلہ آتا ہے تو میڈیا بھی رپورٹ نہیں کرتا، بڑے آدمی کو کچھ ہو جائے تو پوری مشینری وہاں پہنچ جاتی ہے، ہر آفیشل آتا ہے اور سمجھتا ہے کہ بس یہ آئی واش ہے، اس عدالتی آرڈر کی کاپی سب کے پاس گئی مگر کسی نے نہیں پڑھی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سیکریٹری داخلہ نے بھی یہ عدالتی فیصلہ نہیں پڑھا ہو گا، یہاں پیش ہونے والے تفتیشی افسران کو تحقیقات کا بالکل علم نہیں ہوتا، عدلیہ بدنام ہوتی ہے کہ 136 میں سے 130 نمبر پر آ گئی ہے، زمین نہیں ہوتی مگر سوسائٹی بناتے ہیں، قبضے کرتے ہیں، قبضہ مافیا کو تحفظ دیتے ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بھی بے بس ہیں، ایک قیدی نے 4 صفحات کا خط لکھا کہ جیلوں کے اندر سے جرائم ہو رہے ہیں، جو ہو رہا ہے وہ قابلِ قبول نہیں، بالخصوص اس معاشرے میں جس ملک کا آئین بھی ہو۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو سمیت پولیس نے اپنی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنا رکھی ہیں، 60 سال پہلے جن سے زمینیں لی ہیں انہیں آج تک ادائیگی نہیں کی گئی اور کوئی سننے والا نہیں۔
اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ نے منظوری دی ہے، نیا پولیس ایکٹ جلد نافذ ہو جائے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
سعودی عرب سے کراچی آنے والے 5 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
سعودی عرب سے کراچی آنے والے 5 مسافروں کا کورونا وائرس مثبت آگیا۔
-
وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
منی بجٹ کی منظوری کا معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
-
ڈیپلو کرپشن کیس: ملزمان کی ضمانت عبوری سے حفاظتی میں تبدیل
سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری نے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیپلو میں 11 کروڑ کی کرپشن کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے 17 ملزمان کی عبوری ضمانت کو حفاظتی ضمانت میں تبدیل کر دیا۔
-
تھر: نایاب ہرن کا شکار، 1 ملزم گرفتار
سندھ کے ضلع تھر پارکر میں نایاب نسل کے ہرن کا شکار کیا گیا جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ 1 ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
-
صحافیوں پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ، کراچی پریس کلب کا احتجاج
کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے رانا شمیم حلف نامہ کیس میں صحافیوں پر فردِ جرم عائد کرنے کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافتی فرائض کی ادائیگی جرم نہیں ہے۔
-
عمران صاحب ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں لاہور میٹرو بس کے سستا ترین ہونے کے حکومتی اعتراف کے بعد عمران صاحب ایک بار پھرجھوٹے ثابت ہوگئے، شہباز شریف کے ہر عوامی ریلیف کےمنصوبے کو عمران صاحب نے جھوٹ بول کر متنازع بنایا۔
-
بھارت ظلم سے کشمیریوں کو غلام بنا سکا، نہ بنا سکے گا: شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت ظلم سے کشمیریوں کو غلام بنا سکا ہے، نہ بنا سکے گا۔
-
وزیر اعلی پنجاب نے وزرا ءکو بلدیاتی انتخابات کیلئے ذمہ داریاں سونپ دیں
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے وزراء کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے ذمہ داریاں سونپ دیں گئی ہیں۔
-
اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، فیصل جاوید
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے
-
نوازشریف کیلئے یہی سن رہے ہیں کہ آج آرہے ہیں، کل آ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق کہنا ہے کہ نوازشریف کیلئے یہی سن رہے ہیں کہ وہ آج آرہے ہیں، کل آ رہے ہیں۔
-
کراچی، قتل کی واردات میں ملوث ٹک ٹاکرز گرفتار
ملیر سٹی پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران قتل کی واردات میں ملوث ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
-
وفاقی کابینہ نےمنی بجٹ کی منظوری دےدی
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے۔
-
کراچی آنے والی خیبر میل ایکسپریس کو میاں چنوں کے قریب حادثہ
-
کے پی میں PTI کو دوسرے مرحلے میں بھی شکست دیں گے، سردار یوسف
مسلم لیگ نون کے رہنما سردار یوسف نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہرائیں گے
-
کراچی: طارق روڈ تجاوزات، 24 گھنٹوں میں انخلاء کا نوٹس
کراچی کے علاقے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) کی معروف شاہراہ طارق روڈ کے پارک سے مدینہ مسجد اور دیگر تجاوزات ختم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
-
ایکسپورٹرز اور کسٹم حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب
چمن میں ایکسپورٹ ٹرکوں کے چیکنگ کے طریقے کار پر ہونے والے تنازع کا معاملہ حل ہوگیا ہے