Categories
Breaking news

ہرے پتوں والی سبزیوں کا باقاعدہ استعمال کیسے مسلز کو مضبوط بناتی ہیں؟ اہم تحقیق سامنے آ گئی

Advertisement
Advertisement

ہرے پتوں والی سبزیوں

ہرے پتوں والی سبزیوں کے لاتعداد فوائد ہمارے سامنے آتے رہتے ہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ اپنے مسلز(پٹھوں) کو بڑھانا اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو ہرے پتوں والی سبزیوں کا باقاعدہ استعمال شروع کردیں۔

ایڈتھ کووان یونیورسٹی (ای سی یو) کے سائنسدانوں نے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع رپورٹ میں اپنے سروے کی تحقیقات پیش کی ہیں۔ ہرے پتوں والی سبزیوں میں نائٹریٹ کی بہتات ہوتی ہے جو بالخصوص نچلے دھڑ کے پٹھوں کو مضبوط کرتے ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ پٹھے کمزور ہوجائیں تو نہ صرف چلنے پھرنے میں مشکل پیش آتی ہے بلکہ گر کر چوٹ لگنے اور ہڈیوں کے فریکچر کے واقعات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

میلبورن میں واقع بیکرہارٹ اینڈ ڈائبیٹس انسٹی ٹیوٹ نے 3759افراد کا 12 سال تک مطالعہ کیا۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن افراد کے جسم میں نائٹریٹ کی مقدار ذیادہ رہی، دیگر افراد کےمقابلے میں ان کے پٹھے گیارہ فیصد زائد مضبوط تھے اور وہ دیگر سے چار فیصد تیزی سے چل پھر سکتے تھے۔

اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ غذا انسانی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ اس طرح کسی ورزش کے بغیر پٹھوں کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

اب اگرہرے پتوں کے ساتھ ورزش یا وزن اٹھائے جائیں تو اس کے مزید فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق بزرگ افراد کو اپنی خوراک میں سبز پتوں والی غذا کو بڑھانے کی ضرورت ہے جن میں پالک، سلاد اور چقندر بھی شامل ہیں۔

لیکن سبزپتوں والی سبزیاں دل کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہیں کیونکہ یہ خون کی چھوٹی بڑی رگوں کو ہموار اور پرسکون رکھتی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *