Categories
Breaking news

ہراسانی پر خودکشی: ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی شادمان ٹاؤن  خودکشی کیس: وقاص سمیت 3 ملزمان عدالت میں پیش

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں خاتون کے بلیک میلنگ سےتنگ آکر خودکشی کرنے کے کیس میں اہم پیشِ رفت ہوئی ہے، پولیس نے وقاص سمیت تین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دیگر تین ملزمان مفرور ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ہراسانی پر خودکشی،خاتون کی ویڈیو بنانیوالے مرکزی ملزم سمیت 4گرفتار

کراچی(جنگ نیوز)کراچی کے علاقے شاد مان ٹاؤن میں…

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون نے دوست کو روتے ہوئے میسجز کیے اور ملزمان کے نام بتائے تھے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ خاتون نے اپنی دوست کو آڈیو میسجز میں ہراساں اور بلیک میل کرنے کا انکشاف بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں ثوبیہ فاروق نامی خاتون نے ہراسانی سے تنگ آکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *