Categories
Breaking news

ہاکی کھلاڑیوں کی ویکسینیشن: پی ایچ ایف کو NCOC کیجانب سے جواب کا انتظار

Advertisement

قومی ہاکی کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کے معاملہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو این سی او سی کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر کو لکھے جانے والے خط کا پی ایچ ایف کو تاحال جواب نہیں مل سکا۔پی ایچ ایف نے سینئر، جونیئر کھلاڑیوں اور اسٹاف کی کورونا ویکسینیشن کے لیے 9 مارچ کو سربراہ این سی او سی اسد عمر کو خط لکھا تھا۔پاکستان ہاکی کے سینئر اور جونئیر ٹیموں نے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرنی ہے جبکہ کھلاڑیوں کی ویکسینیشن نہ ہونے سے تربیتی کیمپ متاثر ہونے کا خدشہ ہےجونیئر ایشیا کپ بنگلا دیش میں کھیلا جانا ہے جبکہ پی ایچ ایف آئندہ ہفتے مثبت پیش رفت کے لیے پُرامید ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *