Categories
Breaking news

ہانیہ عامر فالتو تصویریں کیوں شیئر کرتی رہتی ہیں؟

ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر چند نئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن پر اُنہیں تنقیدی تبصروں کا سامنا ہے۔پاکستانی فلم انڈسٹری سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر اکثر اوقات تنازعات میں گھری رہتی ہیں، ہانیہ عامر اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا بھی کرارا جواب دینا جانتی ہیں اور مداحوں کی اکثر کلاس لیتی نظر آ تی ہیں۔ہانیہ عامر کی جانب سے حال ہی میں اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلکیشن انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ مغربی لباس پہنے ہوئے ہیں اور نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔
ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں مداحوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔جہاں ہانیہ عامر کے بے شمار مداح اُن کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے وہیں اُن کے کچھ فالوورز اُن پر تنقید کرنے سے بھی باز نہیں آتے ہیں۔مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں وہیں ایک انسٹا صارف کا کہنا ہے کہ ’ہانیہ عامر بلا وجہ کی اتنی فالتو تصاویر کیوں اپلوڈ کرتی رہتی ہیں، وہ بھی پروجیکٹ آنے سے قبل،‘ جبکہ ایک صارف کی جانب سے ہانیہ عامر کو ’خوبصورت ترین انسان‘ قرار دیا گیا ہے ۔ہانیہ عامر کے مداحوں کا کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ وہ ’ہانیہ کے نئے ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہے،‘ ہیں جبکہ چند انسٹا صارفین کی جانب سے ہانیہ سے پوچھا گیا کہ ’اب وہ کب چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گی۔‘

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *