Categories
Breaking news

ہار جیت کھیل کا حصہ، ہمیں آپ پر فخر ہے، شہباز شریف

ہار جیت کھیل کا حصہ، ہمیں آپ پر فخر ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے، پاکستان زندہ باد۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ پاکستانی ٹیم، سارے ٹورنامنٹ میں چمک دار ترین ستارے کی طرح جگمگاتے رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

(ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ لمبے عرصے کے بعد ٹیم نے ایسی پرفارمنس دی،ہار کا دکھ ہمیشہ ہوتا ہے لیکن پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.