Categories
Breaking news

ہائی پرفارمنس سینٹر اور ایسوسی ایشنز کے کوچز کی تقرریوں کا اعلان

Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائی پرفارمنس سینٹر اور ایسوسی ایشنز کے کوچز کی تقرریوں کا اعلان کر دیا، سابق کپتان محمد یوسف کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔محمد یوسف کہتے ہیں کہ کوچ کی حیثیت سے دوسری اننگز شروع کرنے کا یہ بہترین وقت ہے، ‏ سابق کرکٹرز عتیق الزمان فیلڈنگ ، وکٹ کیپنگ جبکہ محمد زاہد فاسٹ بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے۔آل راونڈر عبدالرزاق، اعزاز چیمہ، باسط علی اور فیصل اقبال ریجنل ایسوسی ایشنز کے کوچز مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ غلا م علی، ہمایوں فرحت، عرفان فاضل اور ظفر اقبال بھی اپائنٹ ہوئے ہیں ۔
صوبائی ایسوسی ایشنز کے کوچز مصباح الحق کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، عبد الرزاق کے پی کے اور باسط علی سندھ کے جبکہ، فیصل اقبال بلوچستان اور شاہد انور سینٹرل پنجاب کی کوچنگ کریں گے۔پی سی بی کے ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ کوچز کی تعیناتی 360 ڈگری سے کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے ، نئی تقرریوں سے کرکٹ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *