Categories
Breaking news

ہائیکورٹ کے ریمارکس زرداری کی بیگناہی کی دلیل ہیں، نیئر بخاری

ہائیکورٹ کے ریمارکس زرداری کی بیگناہی کی دلیل ہیں، نیئر بخاری

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نیب کے کردار پر کئی بار سوال اٹھا چکی ہے، نیب ریفرنسز پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس آصف زرداری کی بیگناہی کی دلیل ہیں۔

نیئر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالت نے درست سوال پوچھا ہے کہ بغیر شواہد ریفرنس کس کے کہنے پر بنائے گئے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے قائد اور سابق صدر مملکت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے، آصف زرداری پر بغیر ثبوت و شواہد ریفرنسزز کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ آصف زرداری کو 11 سال قید رکھنے والوں کو سزا وار ہونا ہوگا، آصف زرداری کو جیل میں رکھنے اور پیشیاں کرانے والے کس کو جوابدہ ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی ہتھیار کا استعمال ثابت ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *