Categories
Breaking news

ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو کچی آبادی میں کارروائی سے روک دیا

ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو کچی آبادی میں کارروائی سے روک دیاچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو کچی آبادی میں کارروائی سے روک دیا۔اسلام آباد کے علاقے ای الیون کی کچی آبادی کے مکینوں کی سی ڈی اے آپریشن کے خلاف درخواستوں پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو منگل تک ای الیون کچی آبادی میں آپریشن روکنے کا…

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ منگل تک کچی آبادی میں قائم گھروں کو نہ گرایا جائے اور عدالت نے معاونت کے لیے 3 عدالتی معاونین بھی مقرر کر دیے جن میں ایڈووکیٹ عمر اعجاز گیلانی، ایڈووکیٹ عدنان رندھاوا اور ایڈووکیٹ دانیال حسن شامل ہیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ تینوں عدالتی معاونین ای الیون کچی آبادی کا دورہ کر کے منگل تک رپورٹ پیش کریں جبکہ سی ڈی اے اور وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد میں تمام بڑی سڑکیں ایلیٹ کلاس کے نام پر بنائی گئی ہیں لیکن کیا کبھی کسی غریب کے نام پر بھی سڑک کا نام رکھا گیا ہے ؟

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ای الیون کچی آبادی میں غریب لوگ رہتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے والے غریب کا گھر گرانے فوراً پہنچ جاتے ہیں لیکن امیر کو وقت دے دیا جاتا ہے۔ سی ڈی اے حکام منگل تک کوئی کارروائی نہ کریں اور نہ ہی گھر خالی کروائیں۔

عدالت نے عدالتی معاونین کو کچی آبادی کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *