Categories
Breaking news

ہائیڈل پروجیکٹ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول کیا جا سکے گا، شاہ محمود قریشی

بجلی کا بل دیکھ کرلوگ پریشان ہو جاتے ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل دیکھ کرلوگ پریشان ہو جاتے ہی، اگلے 10 سالوں میں 10 نئے ہائیڈل پروجیکٹ مکمل ہوں گے، ہائیڈل پروجیکٹ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول کیا جا سکے گا، ہائیڈل اور سولر انرجی سے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ریٹروفٹنگ پراجیکٹ کے افتتاح سے نشتراسپتال کو فائدہ ہوگا ، اسپتال کے 4 ہزار پنکھے سولر پر چلیں گے۔

’وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب پاکستانیوں کے لیے خوش خبریوں کی نوید ہوگا‘، شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا دورۂ سعودی عرب انتہائی سود مند رہا ہے، ماہِ رمضان کی برکتیں اس میں شامل تھیں اور یہ دورہ پاکستانیوں کے لیے بہت سی خوش خبریوں کی نوید ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ صحیح منصوبہ بندی سے عوام کا پیسہ بچا سکتے ہیں، سولر سے جو پیسہ بچے گا وہ نشتر اسپتال کی مرمت پرخرچ ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چلڈرن اسپتال کا سولر منصوبہ ساڑھے 3 کروڑ کا ہو گا، چلڈرن اسپتال میں سالانہ بجلی کی مد میں 1 کروڑ سے زائد کی بچت ہوگی ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *