Categories
Breaking news

گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

Advertisement
گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی۔

یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔

نون لیگ خود استعفے نہ دیکر ملبہ PP پر گرانا چاہتی: یوسف رضا گیلانی

سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نون خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

یوسف رضا گیلانی نے انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

انہوں نے استدعا کی ہے کہ 7 ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن سے متعلق پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو فوری معطل کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل فاروق ایچ نائیک، جاوید اقبال وینس اور بیرسٹر عمر شیخ کے ذریعے دائرکی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *