Categories
Breaking news

گیلانی نااہلی کیس، آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو فیصلہ کر دیں گے، الیکشن کمیشن

گیلانی نااہلی کیس، آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو فیصلہ کر دیں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آج نہ درخواست گزار ہیں نہ ہی جواب دہندہ ، ممبر بلوچستان نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔

سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف ویڈیو اسکینڈل اور نااہلی کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی اور ناصر درانی پر مشتمل 2 رکنی کمیشن نے الیکشن کمیشن میں کی۔

ممبر بلوچستان الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے نے جواب جمع کرانا تھا، معاون وکیل نے بتایا کہ علی حیدر کے وکیل ہائیکورٹ میں مصروف ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بھی التواء کی استدعا کی گئی ہے ۔

ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ آج نہ درخواست گزار ہیں اور نہ ہی جواب دہندہ ہے، ممبر بلوچستان شاہ محمدکا کہنا تھا کہ اس طرح تو یہ کیس لٹکا ہی رہے گا، اس پر معاون وکیل نے کہاکہ عدالت مہلت دے تو جواب جمع کرا دیں گے۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کے ممبر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.