Categories
Breaking news

گیس کی قلت ہوگی، چولہے، ہیٹر نہیں جلیں گے، شہباز شریف

گیس کی قلت ہوگی، چولہے، ہیٹر نہیں جلیں گے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں 18 مزید کارگوز کی کھپت ہے لیکن حکومت صرف 10 منگوا رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک میں 300 سے 400 ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت ہوگی، چولہے اور ہیٹر نہیں جلیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ملک میں گیس کے بحران پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی گیس کی عدم فراہمی اور بحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سردی شروع بھی نہیں ہوئی لیکن گھروں اور کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملک، عوام اور معیشت عمران نیازی کی نااہلی کرپشن اور بے حسی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.