
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گھڑی کے معاملے پر میں امریکا، برطانیہ اور دبئی میں کیس کر رہا ہوں، کہاں یہ چند کروڑ کی بات اٹھا دی اور کہاں ان کے 1100 ارب کے کیس معاف ہو رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکاء سے بذریعہ ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے قانون ایسے بنا دیے کہ خود کو بچا لیا، حسن شریف کی 10 ارب کی پراپرٹی کو اب کوئی نہیں پوچھے گا، یہ بیلون چھوڑتے ہیں کہ توشہ خانہ میں یہ ہوگیا۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے کہا تھا ان سے معیشت سنبھالی نہیں جائے گی، قرضے ادا نہیں کر سکیں گے، انہوں نے تو ملک کبھی ٹھیک نہیں کیا ہمیشہ تباہ کرکے گئے ہیں، میں نےکہا تھا قومی سلامتی داؤ پر لگے گی، مجھے خوف ہے یہ ملک سے بھاگ جائیں گے، ان کی کوشش ہے جتنی چوری کی ہے اسے بچالیں۔
عمران خان نے جس دکان پر گھڑی بیچنے کا دعویٰ کیا، جیو نیوز نے ڈھونڈلی
دکان کے پچھلے مالک نے مبینہ طور پر گھڑی 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کے مفادات اور پاکستان کے مفادات میں تضاد ہے، انہوں نے کبھی ملک کیلئے فیصلہ نہیں کیا ان کے سارے فیصلے اپنی ذات کیلئے ہوتے ہیں، جس طرف ملک جا رہا ہے یہ پھر سے ملک چھوڑ کر بھاگیں گے، ملک بچانے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ صاف شفاف الیکشن کروائے جائیں۔
عمران خان نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کسی طرح عمران خان کو راستے سے ہٹایا جائے، مجھ پر حملہ کروانے والے تینوں کا نام دے چکا ہوں، انویسٹی گیشن تو اب صرف چیف جسٹس کے نیچے ہو سکتی ہے، ثابت ہوگا ان تینوں نے میرے خلاف پلان کیا تھا، یہ جو مرضی کرلیں، انہیں پتا ہے تحریک انصاف کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ قوم مارچ کے ذریعے بتانا چاہتی ہے کہ ہم ان کے ساتھ نہیں کھڑے، ہفتے کو اعلان کروں گا کہ کس دن پنڈی پہنچنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کا ڈیفالٹ رسک 80 فیصد تک پہنچ گیا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات بھی کم ہو رہی ہیں، باہر کے بینک پاکستان کو پیسے نہیں دیں گے جس سے پاکستان ڈیفالٹ کر سکتا ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے سے روپے پر پریشر بڑھے گا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پانچ کروڑ پاکستانی غربت کی سطح سے نیچے ہیں، پاکستان کی آدھی آبادی زراعت پر انحصار کرتی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کپاس کی فصل 25 فیصد کم ہوگی، ٹریکٹر کی فروخت 45 فیصد اور ڈی اے پی کھاد 75 فیصد کم ہو گئی ہے، ہم گئے تو صنعتی ترقی 27 فیصد تھی آج ایک فیصد رہ گئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 50 سال میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ہے، حکومت کا زور معاشی تباہی سے نمٹنے پر ہونا چاہیے، حکومت کا زور اس کے برعکس کرپشن کیسز ختم کروانے پر ہے، بڑے بڑے ڈاکوؤں کے کرپشن کیسز ختم ہو رہے ہیں، قوم کا 11سو ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کیے، شیریں مزاری
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے عمر بھر کی کمائی کی تفصیلات 40 سالہ پرانے دستاویز کی صورت میں پیش کیں۔
-
شہزاد اکبر احتساب کے سربراہ تھے لیکن دکان کھول رکھی تھی، سعید غنی
صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو ملنے والے تحائف کی قیمت اربوں روپوں میں تھی، انہوں نے تحفہ لیا ہی بیچنے کی نیت سے تھا۔
-
گلگت بلتستان میں ججز کی تقرری کیخلاف وزیرِ اعلیٰ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ججز کی تقرری کے خلاف وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے۔
-
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات کی وجہ بتا دی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات احتساب اور عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر ہوئے۔
-
حکومت چاہتی ہے عدالت آئینی تشریح اس کے فیورٹ انداز میں کرے: جسٹس منیب اختر
سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ عدالت آئین کی تشریح اس کے فیورٹ انداز میں کرے۔
-
فواد چوہدری کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔
-
کابینہ میں بتایا تھا شہزاد اکبر ملک سے چلے جائینگے: فیصل واؤڈا
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ کابینہ میں بتایا تھا شہزاد اکبر ملک سے چلے جائیں گے۔
-
حنا ربانی کھر نے سائفر سے متعلق اعتراف کیا ہے، شیریں مزاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حنا ربانی کھر نے سائفر سے متعلق اعتراف کیا ہے۔
-
اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں ہائی پروفائل کیسز کے التواء کا خدشہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں زیرِ سماعت ہائی پروفائل کیسز کے التواء کا خدشہ سامنے آیا ہے۔
-
خرابی نیب قانون میں نہیں اس کے غلط استعمال میں ہے: چیف جسٹس
سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ خرابی نیب قانون میں نہیں اس کے غلط استعمال میں ہے۔
-
فیصل واوڈا نیب راولپنڈی پہنچ گئے
فیصل واوڈا قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی پہنچ گئے، نیب کی ٹیم ان سے سوالات کرے گی۔
-
خوشاب: پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ ، اسد عمر اسٹیج پر گر گئے
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر خوشاب میں توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج سے گر گئے۔
-
وہ دوبارہ مجھے مارنے کی کوشش کر سکتے ہیں، عمران خان
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کا فرانسیسی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ میری جان کو اب بھی خطرہ ہے۔
-
عمران خان بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں، شیری رحمٰن
سینیٹر شیری رحمٰن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہر بیانیے ہر نعرے کو منافقت اورجھوٹ پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بوکھلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔
-
سانحۂ ماڈل ٹاؤن کیس، ملوث پولیس افسران کی تنزلی کا نوٹیفکیشن کالعدم
لاہور ہائی کورٹ نے فوجداری مقدمات میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے حوالے سے فیصلہ دیتے ہوئے سانحۂ ماڈل ٹاؤن کیس میں ملوث پولیس افسران کی تنزلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
-
پی ٹی آئی کارکن مردان سے پیدل زمان پارک پہنچ گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کارکن بچوں سمیت کفن پہن کر مردان سے پیدل زمان پارک پہنچ گیا۔