
سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی کے خریدار نے راز کھول دیا۔ عمر فاروق ظہور نے کہا ہے کہ دبئی میں گھڑیوں کے ڈیلر سے گھڑی کی پروموشن کسی اور نے نہیں ذلفی بخاری نے کروائی تھی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق ظہور نے کہا کہ ذلفی بخاری نے ہی ڈیلر سے رابطہ کرکے ویب سائٹ پر مارکیٹنگ کرنے کا کہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گھڑی کے معاملے پر میں نے اسٹائل واچز سے بات کی، ان سے پوچھا کہ آپ کا نام آرہا ہے، آپ نے ٹرانزیکشنز کیں؟
فواد چوہدری پھرجھوٹے ثابت، ذلفی بخاری سے بھی غلطی ہوگئی
سولہ نومبر کو دونوں نے دعویٰ کیا کہ گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی،پھر اس ڈیلر نے دبئی میں گھڑی فروخت کردی۔
عمر فاروق نے کہا کہ انہوں نے کلیئر کیا کہ گھڑی نہ خریدی نہ فروخت کی، انہوں نے کہا کہ ذلفی بخاری نے رابطہ کیا تھا، اسٹائل واچز نےکہا ذلفی بخاری نے گھڑی کی مارکیٹنگ کرنے کا کہا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹائل واچز کے مطابق ذلفی بخاری نے کہا کہ اچھی قیمت مل جائے تو بتا دیں، اسٹائل واچز نے کہا ہم نے تصاویر لیں اور مارکیٹ کرنے کا کہا۔
عمر فاروق نے کہا کہ ذلفی بخاری کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، یہ ہمیں سرمایہ کاری وغیرہ کیلئے دعوت دے رہے تھے، ہم سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ گھڑی کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں ان سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، یہ پرائیویٹ ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں جو اعتماد کی بنیاد پر ہوتی ہے، اگر میرے خلاف کیس کیا تو ثبوت عدالت میں پیش کروں گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
آرمی چیف کی تعیناتی پر اتفاق ہوچکا، رسمی اعلان باقی ہے، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے،رسمی اعلان باقی ہے۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی پر تبصرہ آرائی بند ہونی چاہیے، چوہدری شجاعت
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر تبصرہ آرائی بند ہونی چاہیے۔
-
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
-
سکھر ایئرپورٹ کی لینڈنگ لائٹس خراب، رات میں جہاز نہیں اتر سکتا، پی آئی اے
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سکھر ایئرپورٹ کی لینڈنگ لائٹس کل شام سے پہلےفعال کر دی جائیں گی۔
-
اسلم پیرزادہ کی 2 ارب 14 کروڑ کے مقدمے میں عبوری ضمانت
رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں کے کو آرڈینٹر اسلم پیرزادہ نے 2 ارب 14 کروڑ روپے کی کرپشن کے مقدمے میں عبوری ضمانت کروالی ہے۔
-
منظور وسان کی عمران خان اور لانگ مارچ سے متعلق بڑی پیشگوئی
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور لانگ مارچ سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔
-
توشہ خانہ کے تحائف کیلئے رقم کی ادائیگی کا شہباز گل کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا
لیکن حقائق سے ثابت ہوا کہ عمران خان نے 20 فیصد رقم ادا کی،جو کیش کی صورت میں قومی خزانے میں جمع کروائی گئی۔
-
شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ آج رات 12 بجے سے صبح تک بند رہے گی
ڈرگ روڈ اور کارساز روڈ اور سرشاہ سلمان روڈ حسن اسکوائر تک دونوں اطراف ہر قسم کی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند ہوگی۔
-
نواز شریف آرمی چیف کو کہے گا عمران خان کو فارغ کرو، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ میں سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، پنجاب میں ہماری حکومت ہےاس کے باوجود میں اپنی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکتا، یہاں انصاف نہیں اس لیے لوگ یورپ جاتے ہیں۔
-
پی ڈی ایم سے معاہدہ کیا، پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا، وسیم اختر
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 4 سال میں سابق وزیراعظم عمران خان سے کئی میٹنگز ہوئیں لیکن کبھی مسئلہ حل نہ ہوا۔ پھر ہم نے پی ڈی ایم سے معاہدہ کیا، پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا۔
-
رانا جی! جب کپتان کال دے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی، اسد عمر
انہوں نے کہا کہ جدوجہد حقیقی آزادی کی تحریک اپنی کامیابی کے قریب ہے، منزل بہت قریب آ گئی ہے۔
-
عمران خان ایک بہروپیا ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو مارچ کا نہیں آپ کا مقصد ضرور سمجھ آگیا ہے، عمران خان جھوٹ بول کر بھیس بدلتے ہیں۔
-
ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
چائے 5.90 فیصد مہنگی ہوئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا۔
-
سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کیخلاف نیب درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو(نیب ) کی حمزہ شہباز کے خلاف درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی گئیں۔