Categories
Breaking news

گھوٹکی: ٹرین حادثے میں ہلاکتیں 62 ہوگئیں

گھوٹکی: ٹرین حادثے میں ہلاکتیں 62 ہوگئیں

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عثمان عبداللّٰہ نے حادثے میں اب تک 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 58 ہوگئی

ٹرین حادثے میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشیں ٹرین انجن کے نیچے سے نکال لی گئیں

انہوں نے بتایا ہے کہ رات گئے ملبے سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ملبہ ہٹانے کا آپریشن آخری مراحل میں ہے۔

دوسری جانب گھوٹکی ٹرین حادثے کو 27 گھنٹے گزرنے کے باوجود ڈاؤن ٹریک بحال نہ ہو سکا۔

ڈی ایس ریلوے کے مطابق اتوار اور پیر کو چلنے والی 30 سے زائد ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر کھڑی ہیں، جس کے باعث مختلف اسٹیشنوں پر رکی ہوئی ٹرینوں کے مسافر رل گئے ہیں۔

ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثہ، 30 جاں بحق

ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 افراد کی میتوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے پنجاب کے مختلف شہروں، راول پنڈی، فیصل آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لودھراں روانہ کیا گیا ہے۔

فصیل ایدھی کی ہدایت پر میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کے لیے پہنچانے کے لیے گزشتہ روز صبح سے تاحال ایدھی رضاکاروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *