Categories
Breaking news

گھوٹکی ٹرین حادثہ: جاں بحق، زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان

گھوٹکی ٹرین حادثہ، جاں بحق ، زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان

گھوٹکی ٹرین حادثے کے جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان سامنے آگیا۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثے کے زخمیوں کو 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک دیے جائیں گے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ہم نے حادثے کے متاثرین کے کوائف جمع کرنے شروع کردیے ہیں۔

ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ بہت ہی جلد امدادی رقم کی فراہمی کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *