Categories
Breaking news

گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ملزم کے اہلخانہ کا احتجاج

Advertisement
گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلہ،زخمی ملزم کے اہلخانہ کا احتجاج

گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزم کے اہلخانہ نے احتجاج کیا، جس کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور اسپتال میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزم سے پستول برآمد ہوا، ملزم پر دیگر کیسز بھی ہیں۔

دوسری جانب ملزم کے ورثاء نے پولیس کے خلاف اسپتال میں احتجاج کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی نے اسپتال پہنچ کر مظاہرین کو احتجاج کرنے سے روک دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *