Categories
Breaking news

گھوٹکی حاڈثہ، بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر کال ملا دی، مدد کی اپیل

بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر کال ملا دی، مدد کی اپیل

گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر والوں کو کال کرکے مدد کی اپیل کر دی۔

حادثے کا شکار ہوئی ٹرین کی بوگی نمبر 6 میں موجود ایک خاتون نے امدادی کارروائی میں پیشرفت نہ ہونے پر اپنے گھر کال ملادی اور گھر والوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی۔

ڈہرکی : ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی

ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 30 مسافر جاں بحق اور 40 سے 50 زخمی ہوگئے، ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

خاتون کی کال کے بعد ان کے اہل خانہ نے گھوٹکی انتظامیہ کے ضلعی افسران سے فوری طور پر رابطہ کیا اور ان کو باہر نکالنے کے لیے امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔

ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے بوگی نمبر 6 میں موجود خاتون کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ٹرین حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے گھوٹکی روانہ

وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے اعظم سواتی سے رابطہ کرکے گھوٹکی ٹرین حادثے کے بارے میں دریافت کیا، اعظم سوتی نے وزیراعظم کو حادثے سے متعلق ابتدائی معلومات فراہم کیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنرگھوٹکی محمد عثمان عبداﷲ نے بتایا کہ ٹرین حادثے کا ایک اور زخمی جاں بحق ہوگیا ہے جس کےبعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد33 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں اور ٹریک سے اترنے والی انہی بوگیوں سے سر سید ایکسپریس ٹکرا گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *