Categories
Breaking news

گوہر خان نے ٹک ٹاکر زید دربار سےمنگنی کرلی

معروف رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار سے منگنی کرلی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان ان دنوں مشہور بھارتی ٹک ٹاکر زید دربار کے ساتھ شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، دونوں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ دونوں 22 نومبر کو شادی کرنے والے ہیں لیکن خبر ہے کہ شادی نومبر میں نہیں بلکہ دسمبر میں کریں گے۔ اس کے لیے انہوں نے ایک خاص دن کا انتخاب کیا ہے۔اس حوالے سے گوہر خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زید دربار کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ اُن دونوں کی منگنی کی تصویر ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں گوہر خان اور زید دربار مُسکراتے ہوئے محبت بھری نگاہوں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ اُنہوں نے کچھ غبارے بھی لیے ہوئے ہیں جن میں سے ایک پر لکھا ہے ’لڑکی نے ہاں کہہ دی۔‘گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر زید دربار کو ٹیگ کرتے ہوئے انگوٹھی والا ایموجی بنایا۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *