Categories
Breaking news

گوہر خان نے اپنی مہندی پر 4 سال پُرانا جوڑا پہنا

معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے اپنی مہندی کے دن وہ جوڑا زیب تن کیا جو اُن کے بھائی نے 4 سال قبل اُنہیں بطورِ تحفہ دیا تھا۔بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور آج وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔گوہر خان اور زید دربارد کی شادی کی مختلف تقریبات کی تصویریں جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں تو وہیں گوہر خان نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصویریں شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام شیئر کی گئی تصویروں میں گوہر خان پیلے رنگ کے روایتی جوڑے میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ہاتھوں پر خوبصورت مہندی لگی ہوئی ہے۔گوہر خان نے انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سب سے پہلے تو بھارتی گانے ’آئی مہندی کی رات‘ کا ایک سطر لکھا۔اس کے بعد گوہر خان نے اپنے بھائی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری جان، میرے بھائی آج میں نے اپنی مہندی کے دن وہ خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہے جو آپ نے مجھے 4 سال قبل ایک تحفے کے طور پر دیا تھا۔‘گوہر خان نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ میری شادی میں شامل نہیں ہوسکتے ہیں لیکن آپ کے اس تحفے نے میرے لیے آپ کا پیار ثابت کردیا ہے۔‘آخر میں اُنہوں نے اپنے بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ لباس زیب تن کرنا میرے لیے بہت خاص ہے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *