Categories
Breaking news

گوہر خان اور زید دربار رشتۂ ازدواج میں منسلک

Advertisement

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان اور معروف ٹک ٹاکر زید دربار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔آج یعنی جمعتہ المبارک کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار رشتۂ ازدواج میں منسلگ ہوگئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر سنسنی خیز ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے نے آج بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا جبکہ شادی کی تقریب کا انعقاد بھی آج شام ممبئی میں ہی کیا گیا ہے۔گوہر خان اور زید دربار کے نکاح سے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اُن کے فین پیجز کی جانب سے شیئر کیا جارہا ہے۔ وائرل تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر زید دربار بھی شیروانی میں دلکش نظر آرہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *