Categories
Breaking news

گورنر کی جانب سے کسی بھی وقت لیٹر جاری ہو سکتا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء نے کہا کہ میری انفارمیشن ہے کہ گورنر آج رات اپنا آرڈر جاری کریں گے۔
رانا ثناء نے کہا کہ میری انفارمیشن ہے کہ گورنر آج رات اپنا آرڈر جاری کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈی نوٹیفائی کا گورنر کی جانب سے کسی بھی وقت لیٹر جاری ہو سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ گورنر کلیئر ہیں کہ وزیر اعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، تو وہ عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

پنجاب اسمبلی کل ٹوٹ رہی ہے نہ وزيراعلیٰ ڈی نوٹیفائی ہوں گے

گورنر ہاؤس میں پی ڈی ایم اتحاد کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار ہوگيا ہے، لیکن اب تک جاری نہیں ہوا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ انفارمیشن تھی کہ وزیر اعلیٰ استعفیٰ دے دیں، جو میں سمجھتا ہوں پوری نہیں ہو سکی۔

رانا ثناء نے کہا کہ میری انفارمیشن ہے کہ گورنر آج رات اپنا آرڈر جاری کریں گے، گورنر ہاؤس پر پی ٹی آئی کے پانچ چھ سو آدمی تھے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کچھ اور کہہ رہے ہیں، بیٹا کچھ اور کہہ رہا ہے، صبح دوپہر شام تین دن سے ان کی پوزیشن مختلف ہوتی رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *