Categories
Breaking news

گورنر پنجاب کس کےکہنےپر برطرف ہوئے ؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو چوہدری پرویز الہیٰ کے کہنے پر برطرف کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ چوہدری سرور حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری سرور وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئےچوہدری پرویز الہیٰ کی مخالفت کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کر کے شکایت کی اور وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صدر کو گورنر پنجاب کی برطرفی کیلئے ایڈوائس کیا۔

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو برطرف کر دیا

فواد چوہدری کے مطابق نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بتائی ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.