Categories
Breaking news

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا وزیر اعظم عمران خان کو اہم مشورہ

Advertisement
Advertisement

 چوہدری محمد سرور اور وزیر اعظم عمران خان

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعظم عمران خان کو اہم مشورے دے دیے۔

گورنر پنجاب نے بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خوب سوچ بچار کے بعد فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا آپ قائد اعظم کی طرح 10 بار سوچیں پھر فیصلہ کریں، اور جب فیصلہ کر لیں تو پھر اس پر ڈٹ جائیں۔

گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو یہ مشورہ بھی دیا کہ کسی کو رخصت کیا جاتا ہے تو اس کی عزت نفس کا خیال رکھا جانا چاہیے۔

گورنر چوہدری سرور نے کہا سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو اس طرح رخصت نہیں کرنا چاہیے تھا، وزارت سے اس طرح ہٹانا اچھا اقدام نہیں تھا، کابینہ میں جو فیصلے ہوتے ہیں ان پر قائم رہنا چاہیے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں جس کے پاس زمین نہیں، وہ اگر 3 یا 5 مرلے پر قبضہ کر لے اسے قبضہ نہیں سمجھتا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *