Categories
Breaking news

گورنر پنجاب سے ندیم افضل چن کی ملاقات

Advertisement

لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ندیم افضل چن نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سیاسی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت آئینی مدت کا آخری منٹ بھی پورا کر کے ہی جائے گی، پی ڈی ایم جماعتیں ایک پیج پر نہیں، سب کا اپنا اپنا پیج ہے۔

گورنر پنجاب کا بھی کتاب لکھنے کا ارادہ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ کتاب اس وقت لکھیں گے جب سیاست چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مایوس پی ڈی ایم کو اب خود سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کیا کرے، اپوزیشن کے اے سے زیڈ تک تمام پلان فلاپ ہی ہوں گے۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے کوروناوائرس پھیلاؤ مہم کا حصہ بن رہے ہیں، پی ڈی ایم بس دیکھتی جائے، سینیٹ الیکشن بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنے اصولی مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی، سینیٹ انتخابات میں بھی تحریکِ انصاف واضح کامیابی حاصل کر لے گی، اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کا ایجنڈہ انتشار اور فساد کے سوا کچھ نہیں۔

اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا سیاسی مخالفین کا ایجنڈا ناکام ہو گا، حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں، آئینی مدت پوری کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *