Categories
Breaking news

گورنر نے تحمل کا مظاہرہ کیا، وزیراعلیٰ کو موقع بھی دیا، عطا تارڑ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنر نے تحمل کا مظاہرہ کیا، وزیراعلیٰ کو موقع دیا مگر انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا۔

عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہے تو دکھا دیتے۔

پنجاب کابینہ تحلیل کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

چیف سیکرٹری نے پنجاب کابینہ کو تحلیل کردیا، سیکریٹری کابینہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کابینہ تحلیل کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیوں کی تحلیل عمران خان کی ضد ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کہتے ہیں کسی کی ضد پر اسمبلی تحلیل نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس تعداد نہیں،اجلاس میں جا کر کیا کریں گے۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

گورنر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *