گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بھتیجے کو کتے نے کاٹ لیا، سرکاری اسپتالوں میں ویکسین کے لیے مارے مارے پھرتے رہے۔
گورنر سندھ کے بھائی عدنان اسماعیل کے 14 سالہ بیٹے کو کتے کے کاٹنے کا واقعہ ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔
عدنان اسماعیل کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں گھومتے رہے کہیں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نجی اسپتال سے بیٹے کو ویکسین لگوائی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کے پی گورنمنٹ سیکٹر میں تو کوئی کام ہو ہی نہیں رہا، چیف جسٹس
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے کہا کہ کے پی حکومت نے بریسٹ کینسر کی مشینری اور علاج کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے ہیں، منصوبے کا پی سی ون تیار کر لیا ہے۔
-
عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لائے ہیں، شازیہ مری
شازیہ مری نے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
-
اسلام آباد میں اومی کرون کے مزید 14 کیسز، تعداد 114 ہوگئی
اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 6 فیصد ہوگئی۔
-
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا میں مبتلا، قرنطینہ ہوگئیں
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔ لاہور سے انکے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
-
اے این پی رہنما عمر خطاب شیرانی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا
ڈی پی او نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ اس واقعے میں ان کی اہلیہ سمیت دو افراد ملوث ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
-
ملک کے مختلف علاقوں میں برف باری
کشمیر جنت نظیر، کہیں بارش اور کہیں ہے برفباری، پہاڑوں پر برف، گھروں کی چھتوں پر برف، سڑکوں پر برف، ہر جگہ برف ہی برف۔
-
کابینہ نے ملزم عبدالقادر احسان کی برطانیہ حوالگی کی منظوری دیدی
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے ملزم کی برطانیہ حوالگی کی سمری پیش کی گئی۔
-
اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ
وقفے وقفے سے جاری کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کے باعث پتوں پر اور زمین پر کھڑے پانی میں گرتے قطرے دلکش منظر پیش کر رہے ہیں۔
-
مکران ڈویژن میں طوفانی بارش، معمولات زندگی مفلوج
گوادر کے ڈپٹی کمشنر نے حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کی ہے۔
-
آج سندھ میں کورونا کے 464 نئے کیسز، 2 مریضوں کا انتقال
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15003 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 464 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7675 ہوچکی ہے۔
-
بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ: ملزمان کے فرار کا ڈیجیٹل میپ تیار، پولیس
تحقیقات سے متعلق پولیس نے بتایا ہے کہ جیو فینسنگ کی مدد سے ڈیڑھ لاکھ موبائل نمبرز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔
-
مریم اورنگزیب کا عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ
16 ماہ گزر گئے، ایف آئی اے کی رپورٹ پیش نہ ہوسکی، ثبوت کب پیش کریں گے؟ ترجمان ن لیگ
-
اقدامات نہ کیے تو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سامنے آئیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کو دیر سے سنجیدہ لیا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
-
سندھ میں 101 افراد میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق، محکمہ صحت
بیرون ملک سے آنے والے 21 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی جبکہ 9 افراد ایسے ہیں جن کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، محکمہ صحت سندھ
-
وزیراعظم عمران خان کے غیرملکی دوروں پر صرف متعلقہ لوگ ساتھ گئے، علی محمد خان
سینیٹ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بتایا جائے کہ وزیراعظم نے اپنے دور میں ابھی تک کتنے ممالک کے دورے کیے؟
-
قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے اور کوئی نہیں، چیف جسٹس
عدالت اور وکیل کا کام ایک ہی ہوتا ہے، دونوں قانون کو ہر چیز سے بالاتر سمجھتے ہیں، جسٹس گلزار احمد