Categories
Breaking news

گورنر سندھ نے نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے 3 دن کا وقت دیدیا

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں قتل ہونے والے نوجوان اظہر کی نمازِ جنازہ کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے 3 دن کا وقت دے دیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں موت کا شکار ہونے والے کورنگی کے نوجوان اظہر کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔

گورنر نے عوامی کالونی تھانے پہنچ کر ایس ایچ او سے اسٹریٹ کرائم کی اس واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایس ایچ او نے گورنر سندھ کو بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور 3 دن میں ان کو گرفتار کر لیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایس ایچ او سے کہا کہ اگر آپ 3 دن میں ملزمان کو گرفتار کر لیں گے تو آپ کو گورنر ہاؤس بلوا کر گولڈ میڈل پہنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *