Categories
Breaking news

گورنر سندھ نے نوجوان لڑکوں کیلئے مثال قائم کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ننھے بچے کو نہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اپنے ننھے بیٹے کو نہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ گورنر سندھ نے لکھا کہ گھر میں خوش رہنا ہے تو گھر کے کام کرنے ہیں۔ خاندان کے لیے موجود رہنا بہت اہمیت کا حامل ہے، بچوں خصوصاً لڑکوں کے لیے مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ لڑکے گھر کے کاموں میں ذمے داری محسوس کریں، خواتین کو ملکی ترقی میں بھرپور شمولیت کے مواقع ملیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *