Categories
Breaking news

گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو ملنے والی تنخواہ اور مراعات سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

احسان مانی کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے ابتدائی 6…

گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کو ملنے والی تنخواہ سے متعلق دستاویزات جیو نیوز کو موصول بھی ہو گئی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ مل رہی ہے، جس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوتا ہے ۔

گورنر اسٹیٹ بینک کو فرنشڈ گھر یا اس کے برابر کرایہ، اور مرمتی سہولیات فراہم کی جاتی ہے، انکے پاس ڈرائیور سمیت دو گاڑیاں ہیں، 600 لیٹر پیٹرول دیا جاتا ہے۔

اسٹیٹ بینک گورنر کی بجلی، گیس، پانی اور جنیریٹر کے اخراجات فراہم کرتا ہے ، بچوں کی 75 فیصد فیس ادا کی جاتی ہے ۔ مفت لینڈ لائن، موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی سہولت حاصل ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

گورنر اسٹیٹ بینک 4 ملازمین رکھ سکتے ہیں، ہر ملازم کی تنخواہ 18 ہزار روپے ماہانہ ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق رضا باقر کو 24 گھنٹے سیکورٹی، سیکورٹی گارڈز کی سہولت حاصل ہے ، مکمل علاج کی سہولت حاصل ہے، ہر ماہ تین دن چھٹی کی سہولت حاصل ہے، گریجوٹی ایک ماہ کی تنخواہ سالانہ ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کو ٹرانسفر کے لیے خاندان سمیت ائیر ٹکٹ اور سامان منتقلی کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کو کلب کی ماہانہ چارجز سمیت سہولت حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *