
اسٹیٹ بینک ترمیمی ایکٹ 2021 کا مسودہ سامنے آگیا، مسودے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک سمیت ملازمین کو نیب، ایف آئی اے کی انکوائریز سے چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
مسودے کے مطابق اسٹیٹ بینک کےتمام ملازمین کو سرکاری ملازمین کے قوانین سے چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام قانونی کارروائیوں سے استثنیٰ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
مسودے کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی قانونی کارروائیوں سےچھوٹ کی تجویز دی گئی۔
مسودے کے مطابق بظاہر بدنیتی کی بنیاد پر بینک کے کسی ملازم کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اجازت سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک کے خلاف کوئی کارروائی شروع نہ کرنےکی سفارش کی گئی۔
مسودے میں سابق گورنر، ڈپٹی گورنرز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تمام انکوائریز سے چھوٹ دینے کی تجویزدی گئی، صدر مملکت کو حکومت کی سفارش پر گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی۔
مسودہ میں اسٹیٹ بینک میں تین ڈپٹی گورنرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک وزیر خزانہ کی مشاورت سے ڈپٹی گورنر کے نام تجویز کریں گے۔
مسودے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت تین سال کی بجائے 5 سال کرنے کی تجویزدی گئی، گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے دوسری ٹرم بھی 5 سال کرنے کی تجویز دی گئی، جبکہ ڈپٹی گورنرز کی مدت بھی 3 کی بجائے 5 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مسودے میں ڈپٹی گورنرز کی بھی دوسری ٹرم پانچ سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے، صدر مملکت عدالتی فیصلے کے تحت گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹاسکیں گے۔
مسودے میں اسٹیٹ بینک کے مانیٹری اینڈ فسکل پالیسی کوآرڈینیشن بورڈ کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی، گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ کو مکمل رابطہ رکھنے کی تجویز دی گئی، گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ تمام اہم امور پر ایک دوسرے کو آگاہ رکھیں گے۔
مسودے میں اسٹیٹ بینک میں ایگزیکٹو کمیٹی کے قیام کی تجویز دی گئی ایگزیکٹو کمیٹی گورنر، ڈپٹی گورنرز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران پر مشتمل ہوگی، ایگزیکٹو کمیٹی میں گورنر اور ڈپٹی گورنر کو ووٹ کا حق دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
مسودے کے مطابق بورڈ کو آڈٹ کمیٹی کی تقرری کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے، آڈٹ کمیٹی کی سفارش پر بینک کے ملازم کو چیف انٹرنل آڈیٹر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مسودے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹرز کو مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کی تجویز دی گئی، گورنر اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کے سامنے سالانہ رپورٹ پیش کرنے کی سفارش دی گئی، پارلیمنٹ اسٹیٹ بینک کے کسی بھی ملازم کو طلب کرنے کی مجاز ہوگی۔
مسودے میں حکومت کو کوئی قرضہ جاری نہ کرنے کی تجویز دی گئی، اسٹیٹ بینک کا بنیادی مقصد مقامی سطح پر قیمتوں کو مستحکم کرنا ہوگا، اسٹیٹ بینک کا دوسرا مقصد معاشی استحکام پیدا کرنا ہوگا، اسٹیٹ بینک حکومتی معاشی پالیسیوں کو سپورٹ کرے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
وفاقی حکومت کو اضافی سرچارج، بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا
آرڈیننس کے مطابق حکومت کو آئندہ دو سال میں بجلی ساڑھے 5 روپےتک مہنگا کرنے کا اختیار ہوگا، حکومت بجلی کی قیمت کے 10 فیصد تک سرچارج لگا سکے گی۔
-
کراچی: ضلع وسطی کے مزید 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن
نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔
-
نیب نے پی ٹی آئی کے بیانیے کو نقصان پہنچایا، معاون خصوصی وزیراعظم
معاون خصوصی علی نواز نے مریم نواز کی نیب میں پیشی ملتوی ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے ہمارے بیانیے کو جتنا نقصان پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا۔
-
صدر عارف علوی نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا
ٹیکس قوانین میں 75 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں، جبکہ 62 اداروں کو ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دے دی گئی۔
-
صرف رجسٹرڈ ڈیلرز ہی چینی فروخت کر سکیں گے، عثمان بزدار
شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شوگر اسکینڈل میں ملوث ٹاپ ٹین میں جہانگیر ترین اور حمزہ شہباز شریف بھی شامل ہیں۔
-
پاکستان نے آئی ایم ایف کو غلط اعداد و شمار پیش کردیے
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے سرکاری گارنٹیز اور قرض کو چیک کرنے کیلئے ورکنگ گروپ بنایا ہے اور آئندہ بجٹ میں نئی سرکاری گارنٹیز کی لسٹ جاری کی جائے گی۔
-
بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، خیبر پختونخوا بھی پنجاب کی ڈگر پر
محکمہ محنت ، تعلیم اور اطلاعات کے چار چار سیکریٹریز کو بھی تبدیل کیا گیا، جبکہ صوبے میں گریڈ اٹھارہ، انیس اور بیس کی درجنوں اسامیاں خالی پڑی ہیں ۔
-
سندھ حکومت نے کتے مارے نہیں، بھگت ہم رہے ہیں، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کتوں نے لاکھوں بچوں کو کاٹا ہے، ویکسین کوئی نہیں ہے۔ بتایا جائے، کتے نیوٹرل کرنے کے لیے جو فنڈز ملے کہاں گئے ۔
-
ایم کیو ایم کے سندھ کے ساتھ ساتھ وفاق سے بھی شکوے
پارٹی کے یومِ تاسیس کے سلسلے میں کراچی کے نشتر پارک میں ہونے والے جلسے میں پارٹی رہنماؤں نے حالی مردم شماری پر سوال اور سندھ میں نافذ کوٹہ سسٹم پر ایک مرتبہ پھر کھل کر اعتراض اٹھایا جبکہ یہ بھی کہا کہ اگر سندھ کی شہر آبادی کو درست گنا جائے تو سندھ کا وزیراعلیٰ شہری علاقوں سے ہی ہوگا۔
-
ٹرینوں کے اوقات میں پابندی کے لیے انجن اچھی حالت میں رکھے جائیں، ڈی ایس کراچی
پاکستان ریلوے، کراچی ڈویژن محمد حنیف گل نے ہدایت دی ہے کہ لوکوموٹوز (انجن) بہترین حالت میں رکھے جائیں، کیوں کہ ان کی اچھی حالت ٹرینوں کےاوقات میں پابندی قائم اور ایندھن کے بہتر استعمال میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
-
گلگت میں مسافر گاڑی پر فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
نلتر پایئن کے مقام پر مسافر گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
-
سکھر بینچ جیسے فیصلے نہ کریں اس سے تماشا بنتا ہے، سعید غنی
سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم پی ایز بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر نہیں ہوتے ، اس لئے ان کی رکنیت معطل کرنا مناسب نہیں ہے۔
-
پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں
کنول نصیر ریڈیو پاکستان کی لیجنڈ موہنی حمید کی صاحبزادی تھیں۔
-
بلاول بھٹو کا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔
-
لاہور میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں اجمل کو گلشن راوی کے علاقے میں گھر کے باہر گولیاں ماری گئیں۔
-
جب نیب کا مالک عمران خان مشکل میں آتا ہے ، نیب مدد کو پہنچتا ہے، مریم نواز
لاہور میں مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے۔