Categories
Breaking news

گورنرپنجاب کی مونس الٰہی سے ملاقات

Advertisement
گورنر پنجاب کی مونس الٰہی سے ملاقات

Advertisement

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے مسلم لیگ ق کےرہنما چوہدری مونس الٰہی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور چوہدری مونس الٰہی نے دونوں جماعتوں کے تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔

پورے ملک میں اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہم بلوچستان سمیت پورے ملک میں اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت اور اتحادی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن ہر روز حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر سطح پر اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، احتساب کے معاملے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

مونس الٰہی سمیت دیگر افراد کی جانب سے وینٹی لیٹرز عطیہ

گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور ہم مل کر ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے، ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *