Categories
Breaking news

گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں ماڈلنگ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

گوردوارہ کرتارپور کےاحاطے میں ماڈلنگ پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ واقعے سے سکھ برادری کے جذبات مجروح ہونے پر دکھ ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کرتارپور میں فوٹو شوٹ کرنے والے ذمہ داروں کیخلاف نہ صرف کارروائی ہوگی بلکہ ہوتی ہوئی نظربھی آئے گی۔

کرتار پور صاحب کے احاطے میں فوٹو شوٹ پر ماڈل سے معافی کا مطالبہ

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرتار پور کوئی فلم سیٹ نہیں، ایک مذہبی مقام ہے، ڈیزائنر اور ماڈل کو سکھ برادری سے معافی مانگنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور صاحب کے احاطے میں ماڈلنگ پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی تنقید کی، انہوں نے ڈیزائنر اور ماڈل سے مطالبہ کیا کہ وہ سکھ برادری سے معافی مانگیں۔

سوشل میڈیا پر کرتارپور میں گوردوارہ سری دربار صاحب کے احاطے میں ایک فیشن برانڈ کے لیے خاتون ماڈل کی فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جس پر سکھ برادری کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرتار پور کوئی فلم سیٹ نہیں، ایک مذہبی مقام ہے، ڈیزائنر اور ماڈل کو سکھ برادری سے معافی مانگنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *