Categories
Breaking news

گوجرانوالہ: نون لیگی MPA عمران خالد بٹ کے گھر پر FIA کا چھاپہ

Advertisement
گوجرانوالہ: نون لیگی MPA عمران خالد بٹ کے گھر پر FIA کا چھاپہ

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مسلم لیگ نون کے ایم پی اے عمران خالد بٹ کے گھر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے مطابق ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے پولیس کی نفری کے ہمراہ گوجرانوالہ میں نون لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کے گھر چھاپہ مارا۔

اینٹی کرپشن کا مسلم لیگ نون کے MPA عمران خالد بٹ کے گھر پر چھاپہ

گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن اور پولیس نے مسلم ن لیگ کے ایم پی اے عمران خالد بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا جس کی فوٹیج جیو نیوز کو مل گئی۔

x
Advertisement

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ ایم پی اے عمران خالد بٹ کے بھائی سلمان خالد کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ سلمان خالد عرف پومی بٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سلمان خالد بٹ کے گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث ایف آئی اے کی ٹیم واپس لوٹ گئی۔

واضح رہے کہ سلمان خالد عرف پومی بٹ مسلم لیگ نون گوجرانوالہ کے سٹی صدر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *