Categories
Breaking news

گوجرانوالہ میں شدید گرمی، ٹریفک پولیس نے سبیلیں لگا دیں

گوجرانوالہ: ٹریفک پولیس نے شربت کی سبیلیں لگا دیں

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گرمی کی شدت کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے عوام کی خدمت کے لیے ٹریفک سگنلز پر شربت کی سبیلیں لگا دیں جس کے بعد چالان کے ساتھ ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو ٹھنڈا اور میٹھا شربت بھی پلائیں گے۔

اس حوالے سے چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ گرمی میں اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی شربت کی سہولت کا کہا تھا۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے کہا کہ ہم نے مخیرحضرات کے تعاون سے اہلکاروں اور شہریوں کو شربت پلانے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب گوجرانوالہ شہر میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گوجرانوالہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہروں میں 6 اور دیہاتی علاقوں میں 8 گھنٹے ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *