Categories
Breaking news

گوجرانوالہ میں بھی چلڈرن اسپتال بنانے جا رہے ہیں، یاسمین راشد

Advertisement
گوجرانوالہ میں بھی چلڈرن اسپتال بنانے جا رہے ہیں، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ چلڈرن اسپتال کی 25 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتی ہوں اور اب ہم گوجرانوالہ میں بھی چلڈرن اسپتال بنانے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کے چلڈرن اسپتال کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی محنت سے اس اسپتال کو قائم کیا اور محنت کرکے اس کو ترقی دی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ چلڈرن اسپتال دنیا میں بچوں کا دوسرا بڑا اسپتال ہے جبکہ ڈاکٹر مسعود صادق کی کاوش سے سب سے زیادہ شعبہ جات یہاں ہیں۔

ماسک کے ساتھ ہیلمٹ والا کام نہ کریں، یاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ماسک کے ساتھ ہیلمٹ والا کام نہ کریں جب پولیس والا نظر آئے تو پہنیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اسپتال یونیورسٹی ایکٹ کے بعد باقاعدہ یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر لے گا۔

x
Advertisement

یاسمین راشد نے کہا کہ بچوں کی بیماریوں سے متعلق جاننے کے لیے ریسرچ کی بہت ضرورت ہے اور ریسرچ کے باعث ہی نومولود بچوں کی شرح اموات میں کمی آئے گی۔

کورونا وائرس کیسز کا بڑھنا پریشانی کی بات ہے، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کا بڑھنا پریشانی کی بات ہے، اگر کورونا وائرس کیسز بڑھتے رہے تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے چند روز قبل اسے یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *