Categories
Breaking news

گوجرانوالہ: خرم دستگیر کے رہائشی ایریا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Advertisement
گوجرانوالہ: خرم دستگیر کی رہائشگاہ والے ایریا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

محکمہ صحت نے گوجرانوالہ میں ن لیگ کے سینیر رہنما خرم دستگیر اور ایم پی اے امان اللّٰہ وڑائچ کی رہائشگاہوں والے ایریاز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ لیگی رہنماؤں کے گھر والوں میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق خرم دستگیر کی ایک بہن اور دو بھانجیوں جبکہ امان اللّٰہ وڑائچ کے دو بیٹوں سمیت چار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ افراد نے پرائیوٹ لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروائے تھے۔

کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہونے پر محکمہ صحت کی ٹیمیں دونوں لیگی رہنماوں کے گھروں پر پہنچ گئیں متاثرہ مریضوں کو انکے گھروں پر کورنٹائن کیا گیا اور دونوں فیملیز کے تمام افراد کے سیمپلز بھی لئے گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق اس علاقہ میں اسمارٹ لاک ڈاون لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *